تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر راہگیروں کو 400 درہم جرمانہ ہوگا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر راہگیروں کو 400 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے امارات میں مقیم افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سڑک عبور کرنے کے لیے مقرر کردہ مقام کے بجائے سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھے گئے تو انہیں 400 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں عوام سے کہا گیا ہے کہ زیبرا کراسنگ کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے سڑک ہر گز عبور نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال کے دوران صرف ابوظبی میں ہی 50 ہزار افراد کو اس ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ٹکٹ دئیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

دبئی پولیس کے مطابق اتنا ہی جرمانہ ان لوگوں پر بھی عائد ہوتا ہے جو کسی مقرر کردہ مقام سے سڑک تو عبور کرتے ہیں مگر ٹریفک لائٹس کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں 63 افراد سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑیوں کی ٹکر کے باعث ہلاک ہوگئے تھے تاہم 2017 میں اس نوعیت کے واقعات میں 21 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

دبئی پولیس کے مطابق اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے اور ڈرائیور کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ کسی شخص کو سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھیں تو گاڑی کی رفتار کم کردیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے جبکہ راہگیروں کو بھی سمجھایا گیا ہے کہ وہ صرف زیبرا کراسنگ سے ہی سڑک عبور کریں۔

Comments

- Advertisement -