ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، پولیس کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ میں شدید بارش ہوئی، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے بارش میں شہریوں سے احیتاط کرنے کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق بارش میں شہری اپنی حفاظت کو ترجیح دیں، شہری سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔ بارش میں شہری گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی، صوبہ تبوک کی پہاڑی جبل لوز اور قریبی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

شدید برفباری سے تبوک کے پہاڑی علاقوں کا منظر انتہائی دل کش ہو گیا ہے، لوگ برف باری پر اسکیٹنک کرتے رہے، حائل الجوف القصیم اور ریاض میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔

متحدہ عرب امارات نے قومی دن (عید الاتحاد) پر بڑا اعلان کردیا

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں