ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

دبئی میں آتش بازی پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: Dubai میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ دبئی میں آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ آتش بازی کرنے یا اس کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ، ایک سال کی قید ہوسکے گی، آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوازیں ائیر ڈیفنس کی جانب سے انٹرسیپشن آپریشنز کے باعث آئیں اور متعلقہ ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاء

خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور Dubai میں عینی شاہدین نے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں