ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے، دبئی پولیس نے بھی اسٹیڈیم میں ہنگاموں کے خدشے کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ بڑے مقابلے کے لیے دبئی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایات نامہ جاری کردیا۔
دبئی پولیس کے مطابق شائقین میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ہوگا، دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں ہوگی۔
دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹر اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیا بھی ممنوع ہے، دبئی پولیس کے مطابق فائنل میچ میں سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں روایتی حریف فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


