دبئی : دبئی شاپنگ مال میں خوبصورت اور طویل ترین فش ایکوریم میں پولیس افسران نے غوطہ زن ہو کر بانئی متحدہ عرب امارات اور پہلے امیر حکمراں شیخ زائد بن النہیان کی مداح میں بینر آویزاں کیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی مال میں واقع دنیا کا طویل ترین فش ایکوریم سمندری زندگی کو براہ راست دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ آتے ہیں تاہم آج تفریح کے غرض سے آنے والے افراد ورطہ حیرت میں ڈوب میں گئے۔
دبئی پولیس کے چند اہلکار تیراکی کا لباس پہنے اچانک فش ایکوریم میں مچھلیوں سے کھیلتے ہوئے نظر آئے اور شائقین کے قریب آکر انہیں ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہتے ہوئے بانئی متحدہ عرب امارات شیخ زائد کی تصویر والا بینر آویزاں کیا جس میں اُن کے بارے میں تہینیتی اور توصیفی الفاظ تحریر تھے۔
The sight amazed the Dubai Mall
visitors when #DubaiPolice Academy officers bravely dived into the aquarium to mark the 100th Anniversary of Zayed as part of the graduation day event that will take place on January 9th, 2018. pic.twitter.com/dLDa31hJsX
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) January 8, 2018
یاد رہے شیخ زائد بن النہیان متحدہ عرب امارات کے بانی تصور کیئے جاتے ہیں جو 6 مئی 1908 کو پیدا ہوئے تھے اور رواں سال انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سو سالہ جشن منایا جائے گا۔
خیال رہے کہ بانی متحدہ عرب امارات نے نو تشکیل کردہ ریاست کے پہلے امیر اور رئیس کے طور پر خدمات انجام دیں اُن کا انتقال 2 نومبر 2004 کو ہوا تھا۔