تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دبئی:حادثات کی تصاویرسوشل میڈیاپرلگانےوالےافرادکو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

دبئی : متحدہ عرب امارات میں شاہراہوں پر حادثات ہونے کی صورت میں جائے حادثہ اور متاثرہ افراد یا اشیاءکی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے افراد پر جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پولیس نے شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا ہر لگانے والے افراد پر جرمانہ عائد اور جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ابو ظہبی پولیس کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری متوجہ رہیں اور کسی بھی ایسی تصویر یا ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنےسےگریز کریں اور شیئر بھی مت کریں۔

پولیس ترجمان میجر جنرل سلیم شاہین النوایمی کا کہنا تھا کہ ’انٹر نیٹ جھوٹی اور غلط معلومات سے بھرا پڑا ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے افراد کوئی بھی تحریر یا پوسٹ آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کے ذرائع معلوم کریں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی پولیس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹز سے رابطہ کیا گیا ہے جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹز کی انتظامیہ نے مثبت جواب دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سوسائٹی کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا جائے اور یہ صحیح سماجی رویہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ ساری ریاستوں میں سوشل میڈیا کے حوالے آگاہی مہم چلارہی ہے تاکہ شہریوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹز کے نقصانات سے آگاہ کیا جاسکے۔

پولیس کے ترجمان سلیم شاہین کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے قانون کے تحت سائبر کرائم میں ملوث شہریوں کو آرٹیکل 21 کے تحت چھ مہینے کے لیے جیل جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک جرمانے ادا کرنا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -