پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

خبردار! سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ پر اب جرمانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بشمول دبئی میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، تبصرہ، یا مواد شیئر کرنے پر سخت قوانین نافذ کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین آمیز پوسٹ، کمنٹ، یا مواد (جیسے کسی فرد، ادارے، یا کمپنی کے خلاف توہین) پر 250,000 سے 500,000 درہم (یعنی 2.5 لاکھ سے 5 لاکھ درہم) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دبئی پولیس نے وارننگ دیتے ہوئے  کہا کہ کسی شخص کی توہین یا ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ایکشن ہوگا، جبکہ بعض کیسز میں 1 سال تک یا اس سے زیادہ قید بھی ہو سکتی ہے۔

بعض صورتوں میں دونوں سزائیں (جرمانہ + قید) ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔ اگر مواد ری پوسٹ کیا جائے تو بھی یہی سزا لاگو ہوتی ہے۔

دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے بار بار الرٹ جاری کیے ہیں کہ "سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے پہلے سوچیں”۔ 2025 اور 2026 میں بھی ایسی متعدد وارننگز سامنے آئیں، جہاں لوگوں کو 50,000 درہم تک سول جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قانون نہ صرف پبلک پوسٹس بلکہ واٹس ایپ، پرائیویٹ چیٹس، یا ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس پر بھی لاگو ہوتا ہے (اسکرین شاٹس ثبوت کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں)۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں