تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی کی شہزادی مزدوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان عمل میں

دبئی : دبئی کے امیر محمد بن راشد کی صاحبزادی شہزادی شمع نے شاہراہوں پر کام کرنے مزدوروں سے ملاقات کیں اور انہیں خوراک و ضروری اشیاء فراہم کیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شمع بنت محمد نے یہ مثبت سرگرمی اپنے اسکول کی دیگر ہم جماعتوں کے ساتھ ملک کر ایک مشترکہ مہم میں انجام دی۔

"فوڈبینک انی شئیٹو” کے تحت چلنے والے اس پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے دبئی کی شہزادی شمع اسکول بس میں اپنی ہم جماعتوں کے ہمراہ دور دراز علاقوں میں تعمیراتی کاموں میں مشغول مزدوروں پاس پہنچیں اور انہیں کھانا و ضروری چیزیں ہی فراہم نہیں کیں بلکہ تعمیراتی کاموں کا حصہ بھی بنیں۔

shamma-post-1

امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی کی مثبت سرگرمیوں اور عام لوگوں میں گھول مل جانے کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ انسانیت کے لیے ہماری فلاسفی سادہ اور قابل تقلید ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی صاحبزادی کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شہزادی شمع بنت محمد بن راشد المکتوم کو سر پر سفید ہیلمٹ پہنے مزدوروں کو خوارک اور ضروری اشیاء کو فراہم کرتے نظر آرہی ہیں۔

اس موقع پر مزدوروں نے شاہی خاندان کی اہم شخصیت کو اپنے درمیان دیکھ کر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور خوشگوار حیرت میں ڈوبے نزدوروں نے شہزادی کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -