تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

دبئی کی کمپنی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

دبئی: ری بپلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے لینڈ مارک گروپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی تمام مصنوعات اسٹورز سے ہٹا دیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی، دبئی کے لینڈ مارک گروپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی تمام مصنوعات کواپنے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے، کویت،یواے ای،سعودی عرب اور قطر میں کمپنی کے اسٹورز سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔

کمپنی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی معاہدہ کیا تھا، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو لاکھوں ڈالر کا فائدہ ہورہا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جو مصنوعات ہٹائی گئی ہیں ان میں لائٹس، شیشے سے بنی مصنوعات اورجیولری باکسز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پرمکمل پابندی اورامریکا میں رہائش پذیرمسلمانوں کی سخت جانچ پڑتال اورانہیں نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -