تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی دنیا کا محفوظ ترین شہر کیسے بنا؟ وجوہات جانیے

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے گیارہ اقدامات کی وجہ سے دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران بہترین اقدامات اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

سیفٹی اینڈ سیکورٹی مسابقت کے عنوان سے جاری ہونے والے پالیسی بریف کے مطابق دبئی اب دنیا کے محفوظ شہروں کی درجہ بندی میں شامل ہوگیا ہے۔

ان وجوہات میں متحدہ عرب امارات کو سب سے بڑا کاروباری شہر بنانے، کرونا بحران کے دوران مؤثر طریقے سے اقدامات اور انتظامات کرنے کے حوالے سے معیارات ہیں۔

دبئی اکانومی کے ڈائریکٹر جنرل سمیع القمزی نے کہا کہ دبئی نے کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی حیثیت کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: دبئی اربن ماسٹر پلان 2040: سیاحتی، تفریحی اور صنعتی سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ ’متعدد قومی منصوبوں سمیت ترقی پسند معاشرتی اصلاحات اور حکمت عملی کے باعث امارات میں بھاری سرمایہ کاری اور نئے سرمایہ کاروں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت اور قومی قیادت شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے،شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کی سیکیورٹی دبئی میں سرمایہ کاروں اور دنیا کی نمایاں صلاحیتوں کو راغب کرنے اور انہیں یہاں رہنے، کام کرنے اور خوشحال ہونے کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

دبئی مسابقتی دفتر کے منیجر ہانی الحملی نے کہا کہ ’زندگی کی حفاظت کے معیار کو بہترین بنانا ہمارے لیے سب سے ضروری ہے، جس کا عملی ثبوت کرونا وبا کے دوران بھی نظر آیا، اسی وجہ سے گیارہ مختلف مسابقتی اشاریوں میں دبئی کا پہلا نمبر ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں بہترین اقدامات کیے گئے، جس کے تحت اب شہری گھر بیٹھے ہی ڈاکٹرز سے آن لائن وقت مانگ لیتے ہیں، اس اقدام کی وجہ سے دبئی دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، گنیز بک میں اندراج

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باوجود دبئی نے ڈیجیٹل سیفٹی کے لیے نہ صرف بہترین اقدامات کیے بلکہ اس کے دائرے کار کو وسیع بھی کیا، کرونا وبا کے دوران ڈیجیٹل اقدامات پر کیے گئے۔ دبئی نہ صرف اپنی سرحدوں کے اندر بلکہ ڈیجیٹل طور پر بھی ملکی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوششیں کر رہا ہے۔

پالیسی بریف میں کوویڈ 19 وبا سے مؤثر طور پر نمٹنے میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا کا پہلا ٹیسٹ جولائی 2020 کو رپورٹ ہوا جبکہ 22 مارچ 2020 سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروباری ماحول کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -