site
stats
پاکستان

فیس کی عدم ادائیگی‘ دبئی میں پاکستانی بچوں کو اسکول پڑھنے سے روک دیا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی خاندانوں کے 175 بچوں کو اسکول فیس کی عدم ادائیگی کے سبب کلاسز لینے سے روک دیا گیا ہے‘ یہ بچے سترہ مختلف اسکولوں سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں زیرِ تعلیم پاکستانی بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پر کلاسز لینے اور فائنل امتحانات میں شرکت سے روکا گیا ہے‘ بہت سے بچوں کی فیس ایک سال سے زائد عرصے سے ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں واقع یہ سترہ اسکلولوں کے طالب علم ہیں جنہیں کلاسز لینے اور امتحانات دینے سے روکا گیا ہے‘ اس سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پیڈ) کوشاں ہے کہ کسی طرح ان بچوں کی فیس ادا کی جائے تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

پاکستانی طالب علموں کو فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کی پیش کش

 پیڈ کے تحت جاری مہم ’’ تعلیم ہربچے کا بنیادی حق ہے‘ کے روحِ رواں شاہد السلام کا کہنا ہے کہ بہت سے بچے ایسے ہیں جنہیں اسکول آنے سے منع نہیں کیا گیا لیکن وہ کلاسز میں شرکت نہیں کرسکتے‘ سو وہ اسکول تو جارہے ہیں لیکن بے مقصد‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو تعداد ہے یہ ان بچوں کی ہے جن کے والدین نے ہم سے مدد کی اپیل کی ہے‘ اس کے علاوہ ایسے کتنے اور بچے ہیں جو کہ فیس کی عدم ادائیگی کے سبب تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں‘ فی الحال اس کا صحیح اندازہ نہیں ہے۔

شاہد السلام کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہمیں آٹھ لاکھ درہم فیسوں کی ادائیگی کی مد میں درکار ہیں‘ گزشتہ برس ہم نے کل چارلاکھ انتہر ہزار درہم جمع کرکے بچوں کی اسکول کی فیس ادا کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top