تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

مشہور گٹارسٹ اپنے گھرسے مردہ حالت میں برآمد

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی طالب علم اور گٹارسٹ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ہیمانشو شرما کی لاش گرہود کے علاقے میں واقع ا س کے رہائشی  اپارٹمنٹ  سے ملی ہے، آنجہانی طالب علم منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن میں آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

پولیس نے نوجوان کے تعلیمی ادارے کو اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دے دی ہے،  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پوری یونی ورسٹی کے لیے افسوس کا مقام ہے، ہم مزید معلومات کا انتظار کررہے ہیں۔

ہیمانشو شرما صرف طالب علم ہی نہیں بلکہ ایک  مشہور گٹارسٹ بھی تھااور راک بینڈ کا حصہ تھا، موسیقی کے حلقوں میں اس کی شناخت ’شیگی‘ کے نام سے تھی۔ شرما نے اپنی اسکول کی تعلیم بحرین سے حاصل کی تھی۔

گٹارسٹ کی اس بے وقت موت نے اس کو دوستوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے اوراس کے مداح بھی اس جواں سال موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ اس کے قریبی دوست ونود ورما کا کہنا ہے کہ ’ہماری کچھ دن پہلے ہی ملاقات ہوئی تھی ، وہ ایک زبردست آرٹسٹ اور قابل طالب علم تھا  اور دونوں ہی فیلڈز میں ایک شاندار کیرئیر اس کا منتظر تھا ، آٓہ! وقت نے اسے مہلت نہ دی‘‘۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے، تاحال ہیمانشو کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے، شبہ ہے کہ یہ خودکشی یا قتل کی واردات بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -