تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فیصد رعایت

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیاء 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سپر سیل کے ساتویں ایڈیشن کے موقع پر تین دن کی رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، صارفین 90 فیصد رعایت پر مختلف اشیاء حاصل کرسکیں گے، سپر سیل 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے گفٹ اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔

دبئی فیسٹیول کے سی ای او احمد الخاجہ کے مطابق سپر سیل میں فیشن، بیوٹی، سونا، گھریلو اشیاء، الیکٹرونکس کا سامان ودیگر اشیاء مختلف شاپنگ مالز میں 90 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 60 فیصد خصوصی رعایت پر خریداری کرنے کا نادر موقع

انہوں نے کہا کہ دبئی کے مختلف شاپنگ مالز کے 500 برانڈز اور 2000 آؤٹ لیٹس پر رعایتی سیل سے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

احمد الخاجہ نے کہا کہ دبئی میں موجود سیاح بھی اس رعایتی سیل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کے لیے قیمتی تحائف مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رعایتی سیل کے علاوہ شہریوں کے لیے اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں آمد کے موقع پر بیلون ٹوئسٹنگ اور فیس پینٹنگ کا منفرد اقدام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نا صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -