جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

دبئی میں ٹیکسی کے لیے نئے کرایوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں ٹیکسی کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بدھ کو اسمارٹ ایپس کے ذریعے ٹیکسی بکنگ کے لیے نظرثانی شدہ کرایوں کا اعلان کیا ہے۔

پیر سے جمعرات تک  7.50 درہم کی بکنگ فیس صبح 8 بجے سے صبح 9.59 بجے اور شام 4 بجے سے شام 7.59 بجے تک کے اوقات میں لاگو ہوگی۔

اس مدت کے دوران فلیگ فال کا کرایہ 5 درہم ہوگا۔

پیک اوورز میں صبح 6 بجے سے صبح 7.59 بجے اور صبح 10 بجے سے شام 3.59 بجے تک کے اوقات کے دوران، بکنگ کی فیس 4 درہم ہوگی جبکہ فلیگ فال 5 درہم ہوگا۔

رات کے اوقات کے کرایوں کا اطلاق رات 10 بجے سے صبح 5.59 بجے تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران، بکنگ کی فیس 4.5 درہم ہوگی، جبکہ فلیگ فال کا کرایہ 5.50 درہم ہوگا۔

جمعہ کے روز سب سے زیادہ اوقات کے کرایوں کا اطلاق صبح 8 بجے سے صبح 9.59 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 9.59 بجے تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران، بکنگ کی فیس 7.50 درہم ہوگی جبکہ فلیگ فال 5 درہم ہوگا۔

رات 10 بجے سے رات 11.59 بجے تک، بکنگ کی فیس  7.50 درہم ہوگی جبکہ فلیگ فال 5.50 درہم ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں