تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کی بحالی، 3 ہزار سے زائد ملازمتوں‌ کے مواقع

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کو پندرہ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد وہاں ساڑھے تین ہزار سے زائد نئی اسامیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون اور کون کورس ڈی کو پندرہ ماہ کی بندش کے بعد جمعرات 24 جون سے دوبارہ کھولا جائے گا، ان دونوں مقامات کو کرونا کے پیش نظر 25 مارچ 2020 کو عارضی پر بند کیا گیا تھا۔

سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کرونا پر قابو پانے، وبا کے خاتمے کے ساتھ فضائی مسافروں کی تعداد میں متوقع اضافے کے پیش نظر ٹرمینل ون کو دوبارہ آپریشنل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

شیخ احمد بن سعید کا کہنا تھا کہ ’ٹرمینل ون کو دوبارہ کھولنا ایئرپورٹ کے تمام آپریشنز کی مکمل بحالی کی طرف اہم قدم ہے، ان دونوں مقامات کی بحالی کے بعد  ٹرمینل 2 اور ٹرمینل 3 سے فی الوقت آپریٹ کرنے والی 40 سے زائد بین الاقوامی فضائی کمپنیاں بتدریج اپنے سابقہ مقام ٹرمینل ون کی طرف بحال ہوں گی‘۔

ساڑھے تین ہزار نئی اسامیوں کا امکان

دبئی ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے رواں ہفتے ٹرمینل ون کو دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے تقریباً 3500 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ اسامیاں ڈی ایکس بی، ایئر لائنز اور ہوائی اڈے کے دوسرے شراکت دار تیار کریں گے، یہ منصوبہ دبئی کے لئے مزید ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا کام کرے گا‘۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے تین ممالک پر عائد سفری پابندیاں‌ ختم کردیں

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اُن کا کہنا تھا کہ ’مسافروں کی خدمت ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم مہمانوں کی خدمت کے لیے مزید لوگوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے، 66 ہوائی کمپنیوں کو ٹرمینل 1 میں منتقل کرنے کا مطلب بہت بڑی سرگرمی ہے، جس کے لیے ہمیں چیک ان ڈیسک کو منظم کرنے اور اس عمل کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے مزید ملازمین کی ضرورت ہوگی‘۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کی کمی کے نتیجے میں آپریٹرز کو توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رواں سال 2 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد کا امکان ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -