دبئی ٹیسٹ، پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری -
The news is by your side.

Advertisement

دبئی ٹیسٹ، پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی میں ڈرا ہوگیا تھا.

پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 100رنز بنائے تھے جبکہ اس وقت کریز پر کپتان مصباح اور یونس خان موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 51 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا، جب معین علی نے محمد حفیظ کو آؤٹ کیا. محمد حفیظ 19 رنز بناسکے، جس کے بعد جلد ہی شعیب ملک صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے.

شعیب ملک کے بعد شان مسعود 54 رنز پر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آْؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی ٹیم کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شان مسعود، شعیب ملک، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد وکٹ کیپر، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، عمران خان پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان اے این کوک، ایم ایم علی، آئی آر بیل، جے ای روٹ، جے ایم بیئرسٹو، بی اے اسٹوکس، جے سی بٹلر کیپر، اے وی راشد، ایس سی جے براڈ، ایم اے ووڈ اور جے ایم اینڈرسن پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پچ دیکھ کر ہی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے راحت علی کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ وہ ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے بعد پر اعتماد ہیں اور پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں