The news is by your side.

Advertisement

دبئی: عدالت نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے پاکستانی کو سزا سنادی

ابوظہبی : دبئی کی عدالت نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سات سو درہم کے عوض غلط پاسپورٹ کے ذریعے دبئی ایئر پورٹ سے پاکستان روانہ ہونے والے پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 35 سالہ پاکستانی شخص دبئی ملازمت کی غرض سے آیا تھا لیکن روزگار نہ ملنے کے باعث اپنے گھر واپس جانا چاہتا تھا، عدالتی دستاویزات کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس پاسپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات نہیں تھیں۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مقامی فرد سے پاسپورٹ بنوانے کی گزارش کی تھی لیکن اس کے پاس ضروری کاغذات بھی موجود نہیں تھے۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی شہری نے پاکستانی شخص کو 700 درہم کے عوض پاسپورٹ فراہم کیا، تاہم پاسپورٹ کنٹرول آفیسر نے ملزم کو دبئی ایئر پورٹ سے پاکستان جاتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے پولیس کی حراست میں اعتراف کیا کہ جعلی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان جانے کی کوشش کررہا تھا۔

دبئی کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے پاسپورٹ اور ویزہ کی پاکستان سے لی گئی تفصیلات و معلومات ملزم کے پاسپورٹ اور ویزہ سے علیحدہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس اہکاروں اور مذکورہ پاکستانی شہری کے بیانات سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں