تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی اہم شاہراہ بند رہے گی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ٹرانسپورٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والی اتھارٹی نے دو روز کے لیے اہم شاہراہ کو بند رکھنے کا اعلان  کردیا۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا کہ الشنداگھا سرنگ کو دو روز کے لیے عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے دو روز کے لیے عارضی طور پر بند کی جانے والی سرنگ کو رواں ویک اینڈ یعنی جمعے اور ہفتے کو بند رکھا جائے گا۔

آر ٹی اے کے مطابق بُرج دبئی سے ڈیرہ جانے والی ٹنل کو جمعے کی رات ساڑھے 12 بجے سے صبح ساڑھے دس بجے تک بند رکھا جائے گا اسی طرح ہفتہ تیس اکتوبر کو رات ساڑھے 12 سے صبح 8:30 تک بند رکھا جائے گا۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی منازل پر جانے اور خود کو پریشانی سے بچانے کے لیے المکتوم اور الگراہود پُل استعمال کریں۔

آر ٹی اے کے مطابق سرنگ کو مرمتی کام کے لیے بند کیا جارہا ہے، اس دوران وہاں کسی بھی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی حتیٰ کہ روٹ پر چلنے والی بس سروس بھی بند رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -