دبئی (04 جنوری 2026): دبئی کی ایک سڑک پر لگے جہازی سائز کے بل بورڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا ہے، اور لوگوں کی عقل ماؤف کر دی ہے۔
دبئی ہائی وے پر لگا ایک دیوہیکل بل بورڈ اس وقت سوشل میڈیا پر طوفان مچائے ہوئے ہے۔ بل بورڈ پر پہلی نظر پڑے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے یہ منظر فلم بند کر رہا ہو، مگر دراصل یہ کوئی عام ویڈیو نہیں، بلکہ کمپیوٹر سے تیار کردہ ایک ایسا سی جی آئی اشتہار ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران و پریشان کر دیا ہے، اور جس نے حقیقت اور فریب کے درمیان لکیر ہی مٹا دی ہے۔
بل بورڈ پر نظر آنے والا منظر اس قدر حقیقت سے قریب ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ریت بل بورڈ سے اڑ کر واقعی شاہراہ پر بکھر رہی ہو۔ جدید تھری ڈی ٹیکنالوجی، روشنی کے زاویے اور حقیقت سے قریب ترین اینیمیشن نے دیکھنے والوں کے دماغ گھما دیے۔
یہ اشتہار، جو سڑک پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے نقطۂ نظر سے فلمایا ہوا محسوس ہوتا ہے، دراصل کمپیوٹر کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے، مگر انسانی ذہن کو چکرا دینے والی فوٹو ریئلسٹک حقیقت پسندی کے باعث وائرل ہو گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


