The news is by your side.

Advertisement

دبئی حکومت نے پاکستانیوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی، سفیر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعینات دبئی کے سفیر نے وزٹ ویزا پر پابندی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے پاکستانی باشندوں پر وزٹ ویزا کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کو دبئی کے سفیر نے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی باشندوں کی درخواستوں پر  کسی بھی قسم کی کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی، پابندی کی بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سفیر نے کہا کہ سفری  یعنی وزٹ (90 دن) کے ویزے کی پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پاکستان اور فلپائن کے شہرے بدستور ویزا درخواست دے کر ویزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور ہونے کے لیے دبئی حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، اگر حکومت کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو سرکاری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں ٹریول ایجنٹس کی جانب کہا گیا تھا کہ دبئی حکام نے انہیں احکامات دیے ہیں کہ پاکستانی اور فلپائنی باشندوں کو نوے دن کا وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے کیوں کہ وہ وزٹ ویزا پر یہاں آکر غائب ہوجاتے ہیں۔

یہ ضرور پڑھیں: دبئی میں پاکستانیوں کے وزٹ‌ ویزا پر پابندی عائد

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں