تازہ ترین

دبئی: منشیات اسمگلنگ کیس، بھارتی سیاح کو 10 برس قید کی سزا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منیشات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی سیاح کو 50 ہزار درہم جرمانہ اور دس برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی عدالت نے منگل کے روز منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے 24 سالہ بھارتی نوجوان کو 6.7 کلو گرام ڈرگز اسمگلر کرنے کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ بیگز لے کر دبئی آیا تھا لیکن نہیں جانتا تھا کہ بیگز کے اندر کیا چیز ہے، اس کے ایک رشتہ دار نے دبئی کے رہائشی کو سامان پہنچانے کا کہا تھا۔

بھارتی نوجوان نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں نے حالیہ دنوں ہی اپنا مذہب تبدیل کیا ہے اس لیے میرے رشتہ دار نے میرے ساتھ ایسا کیا ہوگا۔

منیشات اسمگلر کا کہنا تھا کہ ’اس نے مجھے سامان دیا اور دبئی میں مقیم ایک شخص کو پہنچانے کا کہا، مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ ڈرگز اسمگلر کر رہا ہے‘۔


دبئی : منشیات فروش گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جعلی نوٹ برآمد


عدالت کے جج محمد جمال نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی شخص پر 50 ہزار درہم جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے۔

منشیات اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار نوجوان نے جج سے گذارش کی کہ اس کی سزا میں کمی کی جائے وہ اپنی ماں کا واحد سہارا ہے اور ماں کو اس کی ضرورت ہے۔


ابو ظہبی: افطار اوقات میں منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتار


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ذریعے پتہ چلا کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ملزم کے تمام ٹیسیٹ کلئیر آئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں سیکیورٹی اداروں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بھارتی سیاح کی تلاشی لی تھی جس کے سامان سے ممنوع اشیاء(منشیات) برآمد ہوئی تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -