تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چین کے افریقی ملک جبوتی میں ٹریڈ زون بنانے پر دبئی کی دھمکی

ابوظہبی: چین کی جانب سے افریقی ملک جبوتی میں ٹریڈ زون بنانے پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکام نے چین کو براہ راست یہ دھمکی دی ہے کہ وہ فوری طور افریقی ملک جبوتی میں ٹریڈ زون بنانے سے واپس ہوجائے، بصورت دیگر سنگین نتائج ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست دبئی نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ افریقہ کے ملک جبوتی میں انٹرنیشنل فری ٹریڈ زون قائم کرنے سے اجتناب کرے، ورنہ بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دبئی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس مقام پر یہ ٹریڈ زون تعمیر کیا جا رہا ہے، وہ متنازعہ ٹرمینل ہے، اسی لیے چین کو بھی اس سے باز رہنے کو کہا جارہا ہے۔


دبئی: 12 لاکھ درہم کی چوری میں ملوث دو چینی شہریوں کو 1،1سال کی قید


واضح رہے کہ یہ انتباہ براعظم افریقہ میں قائم کیے جانے والے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون کے پہلے مرحلے کے شروع ہونے پر سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ جبوتی نے حال ہی میں دبئی کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے ایک خصوصی معاہدے میں دی جانے والی رعایت کو ختم کیا تھا، جبوتی اور دبئی پورٹ کے ساتھ معاہدہ رواں برس فروری میں پچاس برس جاری رہنے کے بعد ختم ہوا تھا۔

علاوہ ازیں چین کی جانب سے دبئی کی دھمکی کے بعد کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا تاہم بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹریڈ زون سے چین اور جبوتی دونوں ملکوں کی معیشت پر بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -