تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا وائرس، دبئی میں حفاظتی ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک خریدنا شروع کردیے، جس کے پیش نظر میڈیکل اسٹور مالکان اور دکانداروں نے ماسک کی قیمت میں 600 درہم تک اضافہ کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں نے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے بعد کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے چہرے پر لگانے والے ماسک خریدنا شروع کردیے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک خریدے تو دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کی قیمت کو 600 درہم تک بڑھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں ماسک کی قیمت 100 درہم تھی جسے اب میڈیکل اسٹور مالکان نے بڑھا کر 700 درہم کردیا۔

دوسری جانب دبئی اتھارٹی نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہرے پر لگانے والے ماسک کو اصل قیمت پر ہی فروخت کریں، اگر کسی نے اضافی رقم وصول کی تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دبئی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے اعلیٰ کوالٹی کے ماسک (این 95) کی سرکاری قیمت 150 درہم ہے لہذا عوام اضافی قیمت میں نہ خریدیں۔

اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ کی طلب کے حساب سے مال تیار کریں اور دکانوں پر مال کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -