تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یو اے ای: بیرون ملک پھنسے شہریوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

ابوظبی: کرونا وبا کے باعث دیگر ملکوں میں پھنسے یو اے ای کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے ویزوں اور ریذیڈنسی سے متعلق محکمے جی ڈی آر ایف اے نے خوشخبری سنادی ہے کہ بیرون ملک پھنسے دبئی کے رہائشیوں کے ایکسپائر ویزوں میں توسیع کردی جائے گی۔

تاہم محکمے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس پروسیجر پر عمل کچھ شرائط کے مطابق ہوگا، جیسا کہ اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے رہائشی بیس اپریل دو ہزار اکیس سے نو نومبر کے دوران رہائشی ویزے کی ایکسپائر ہونے کی تاریخ سے ہی یو اے ای سے باہر ہوں اور اس عرصے کے دوران اسپانسر کی درخواست پر ریذیڈنسی فائنل کینسل نہ کی گئی ہو، جو بھی رہائشی اس شرط پر پورا اترتا ہے،اس کے ویزے میں نو نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای : جدید شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب بیرون ملک پھنسے رہائشی ملک میں داخل ہونگے تو سسٹم انہیں اپنا اسٹیٹس تبدیل کروانے اور ویزے کی تجدید کے لئے انٹری کی تاریخ سے تیس دن کی رعایتی مدت بھی فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شناختی کارڈز کا جدید ورژن جاری کرنے اور صارفین کے لیے اجراء کا اعلان کیا تھا، کارڈ کو اس کی میعاد ختم ہونے تک استعمال کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اماراتی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ منصوبے کہ نئے دور کے حصے کے طور پر سامنے آیا تھا، ایمریٹس نیوز ایجنسی نے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی کے حوالے سے کہا تھا کہ ایمریٹس آئی ڈی کی نئی جنریشن کا اجراء ویژن کے حصول کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -