تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: ورلڈ چیمبرز کمپیٹیشن 2021 کا انعقاد کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

دبئی: دبئی ورلڈ چیمبرزکمپیٹیشن دو ہزار اکیس کی میزبانی کے لئے تیار ہے، جس کا انعقاد تئیس سے پچیس نومبر تک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپیٹیشن میں چیمبرز کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دنیا بھر کے سامنے متعارف کرایا جائے گا، آئی سی سی اور اس کی ورلڈ چیمبرز فیڈریشن (ڈبلیو سی ایف) نے دو ہزار اکیس ورلڈ چیمبرز کمپیٹیشن کے فائنلسٹ کا اعلان کیا ہے ، جس میں 15 شارٹ لسٹڈ چیمبرز ایونٹ کے دوران اپنے منصوبے پیش کریں گے۔

چارکیٹیگریز کے تحت ، تینتیس ممالک کی جانب سے 78 منصوبے موصول ہوئے۔ جو 2019 ایڈیشن کے لیے موصول ہونے والی اندراجات سے زیادہ ہیں۔

بہترین ڈیجیٹل پروجیکٹ کیٹیگری کے فائنلسٹ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے میونخ و اپر باویریا (جرمنی)، سینٹیاگو چیمبر آف کامرس (چلی) ، ویسٹ چیمبر آف کامرس (انگلینڈ)،لیما چیمبر آف کامرس (پیرو) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای : ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان

اسی طرح بہترین پروجیکٹ کے فائنلسٹ میں لکسمبرگ چیمبر آف کامرس لکسمبرگ ،ہاؤس آف انٹرپرینیورشپ لکسمبرگ،آسٹریلوی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (آسٹریلیا)،کووڈسپورٹ گریٹر ڈیس موئنز پارٹنرشپ امریکہ، ایس ایم فارورڈ پلے بکس جرمن، روسی چیمبر آف کامرس (روس) شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بہترین آب و ہوا ایکشن پروجیکٹ کے لیے ، چار چیمبرز آف کامرس کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ بہترین غیر روایتی پروجیکٹ کے لیے پوٹسڈیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جرمنی) ،اورلو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ترکی) ،چیمبر آف کامرس کوئٹو (ایکواڈور) میں مقابلہ ہوگا۔

دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او اورآئی سی سی ورلڈ چیمبرز فیڈریشن کے چیئر حمد بوعميم نے کہا کہ دبئی میں آئندہ 12 ویں ورلڈ چیمبرز کانگریس اس طرح کے گیم چینجنگ اقدامات کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ فاتحین کا اعلان ایونٹ کے آخری دن 25 نومبر کو کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -