تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ابوظہبی/ریاض: سعودی عرب کے  88 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے سعودی پرچم کو برج خلفیہ کی زینت بنا دیا، اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی کامرانی کے لیے سعودی عرب  کا کامیاب ہونا لازمی ہے۔

عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

اماراتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اماراتی اور سعودی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں کیوں ہم جانتے ہیں کہ ہماری کامیابی کی بنیاد سعودی عرب پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -