تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برج خلیفہ دنیا کے سب سے بڑے چندہ بکس میں تبدیل

دبئی : اماراتی حکام نے دنیا کی بلند ترین عمارت کو دنیا کا سب سے بڑے چندہ باکس میں تبدیل کردیا، ہر 10 درہم کے عطیہ پر عمارت میں نصب لائٹوں میں سے ایک روشن کردی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت اب دنیا کا سب سے بڑا ڈؤنیشن بکس بن چکی ہے، اماراتی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک وقت کے کھانے کےلیے دس درہم کا عطیہ دیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں جن میں ہر ایک لائٹ کو 10 درہم عطیے پر روشن کیا جائے گا، اب تک عمارت کی ایک لاکھ 80 ہزار لائٹس روشن ہوچکی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی رقم سے متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن کے دوران غذائی قلت کا شکار ہونے والے افراد کو خوراک فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے 36 لاکھ 86 ہزار سے زائد انسانوں کو متاثر کیا ہے جبکہ اب تک ساڑھے 12 لاکھ سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اماراتی ریاستیں بھی اس مہلک ترین وبا سے محفوظ نہیں ہیں، یو اے ای میں کرونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 146 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -