ابوظہبی: اماراتی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والوں کو اب پانچ سال کا ملٹی پل ویزا جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی حکام نے ملازمین کے لیے پانچ سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا، اب ورکرز ایک سے زائد مرتبہ دبئی آسکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویزے کی وجہ سے ملازمین کو ایک سے زائد بار دبئی آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
- Advertisement -
دبئی حکومت نے یہ بھی کہا کہ پانچ سالہ ملٹی پل ویزے کے اجرا کا مقصد دنیا بھر سے پروفیشنل اور قابل افراد کو دبئی لانا ہے، اس اقدام سے ملازمین مستفید ہوں گے۔
غیرملکی ملازمین نے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔ ورکرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانچ سال کے ملٹی پل ویزا سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔