تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایکسپو 2020 کے بعد ایک اور شاہکار، مہمانوں کے استقبال کے لئے تیار

دبئی: دنیا بھر میں قدرتی پھولوں کا سب سے بڑا باغ’دبئی میراکل گارڈن’ ایک بار پھر سیاحوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میراکل گارڈن اپنے دسویں سیزن میں پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لئے تیار ہے، رواں سال دنیا کے سب سے بڑے باغ کو ایسے پھولوں سے مزین کیا گیا ہے جو اس سے پہلے نہیں دیکھے گئے۔

دبئی میراکل گارڈن میں 120 سے زیادہ اقسام کے 1کروڑ 50لاکھ سے زیادہ قدرتی پھول اور پودے موجود ہیں، جن میں سے کچھ نایاب اور خلیج کے خطے میں کہیں بھی نہیں اگائے گئے۔

دبئی میراکل گارڈن کے دسویں سیزن میں ایک نئی ڈیزائن کردہ تین جہتی گھڑی، فوارہ کے ساتھ ایک ‘تیرتی چٹان’، پھولوں والے مور، نیز بچوں کے پسندیدہ کرداروں پر مبنی دو پھولوں کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔

دبئی میراکل گارڈن کے تازہ ترین اضافے کی خاص بات (دی اسمرف) بچوں کی مزاحیہ اور اینیمیشن فرنچائز سے متاثر پھولوں کی کئی اقسام ہیں۔

ایک خصوصی ‘اسمرف ولیج اٹریکشن ایریا’ لائف سائز مشروم ہاؤسز کی میزبانی کررہا ہے اور اسے اینی میٹڈ فلم سیریز سے متاثر فرنیچر سے مزین کیا گیا ہے۔

دبئی میراکل گارڈن کے خالق اور شریک بانی سٹی لینڈ گروپ کے وائس چیئرمین اور بوٹینیکل پراجیکٹ کے روح رواں عبد الناصر رحال نے کہا کہ دبئی میراکل گارڈن کے مسلسل دسویں سیزن کا آغاز خوش کن ہے۔

یہ باغ فیملیز کو پرکشش بیرونی ماحول فراہم کرتا ہے ،ہماری پوری ٹیم نے فرحت اور دلکشی کے نیا سامان پیش کرنے کے لئے پوری کوشش کی ہے تاکہ لوگوں کو فطرت سے ہم آہنگ ایک ماحول فراہم کیا جاسکے۔Image

دبئی میراکل گارڈن کا نیا سیزن ایسے موقع پر شروع ہورہا ہے جب ایکسپو 2020 دبئی بھی جاری ہے، دبئی میراکل گارڈن جو ایکسپو کے جدید ڈیزائن، تخلیقی صلاحیتوں اور مہمان نوازی کی خصوصیات کا حامل ہے ایکسپو کے شرکا کو تفریح کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -