جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دبئی، ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : دبئی کے ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہےجبکہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کوبھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ٹارچ ٹاورمیں آگ لگ گئی جس نے تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والے عملےنےعمارت میں لگی آگ پر قابوپالیا۔

عینی شاہدین کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارچ ٹاور کے اوپری حصے میں کس قدر شدید آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے قریبی ہوٹلز اورعمارتوں میں رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسکائی اسکریپر سینٹر کے مطابق یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے اور اس میں 676 فلیٹس ہیں۔

خیال رہےکہ دبئی کی اس رہائشی عمارت میں دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ اس عمارت میں آٹھ منزلہ پارکنگ ہے اور سوئمنگ پول ہے۔

واضح رہے کہ ٹارچ ٹاور کا افتتاح 2011 میں ہوا تھا اور یہ 79 منزلہ عمارت ہے۔ افتتاح کے وقت یہ دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں