جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(2 اکتوبر 2025): سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ چوہدری نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی۔

دوران سماعت ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے، نہ ہی ان کے مؤکل کو کسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ 17 اگست کو درج کیا گیا، وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیکا 37 لگائی اسکا مطلب یہ کہ کیا یہ غیر قانونی ایکٹویٹی ہے تو پہلے اسکو بلاک کیا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

وکیل نےکہا اگر یہ ایپس غیر قانونی تھیں تو سب سے پہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیے تھا، 2020 کا رول بھی ہے کہ اگر اس طرح غیر قانونی ایپس چل رہی ہیں تو انہیں بند کروائیں، جب تک مقدمہ درج ہوا، اس وقت تک پی ٹی اے نے ان ایپس کو نہ تو بین کیا تھا اور نہ ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔

بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چوہدری نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیشنل سائبر انوسٹیگیشن ایجنسی نے جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Latest Ducky Bhai News

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں