سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے 2 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی مقدمے کی تفتیش جلد مکمل کی جائے.
ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دی تھی جس پر سیشن کورٹ ضمانت کی درخواست دائر کی گئی.
یوٹیوبر کیخلاف جوا ایپ کی ترغیب دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


