لاہور: عدالت نے جوئے کی اپپ کی تشہیر کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے بیس دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوئے کی اپپ کی تشہیر کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی ، سعد الرحمان عرف ڈکی ، ان کی اہلیہ اور دیگر شریک ملزم پیش ہوئے۔
عدالت نے یوٹیوبر عرف ڈکی بھائی ،ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ وہ بیس دسمبر کو پیش ہوں۔
دوسری طرف ڈکی بھائی نے اپنے لیپ ٹاپ اور موبائل سمیت دیگر اشیا کی سپرداری کیلئے درخواست دائر کی۔
جس پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رپورٹ طلب کرلی ۔
عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
خیال رہے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کی ایپ کی تشہیر اور اس کی ترغیب دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


