تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دیرینہ رنجش پر مخالفین نے 3 بھائیوں کو قتل کردیا

پاک پتن میں تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیرینہ رنجش پر شقی القلب مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پاکپتن کے علاقے 55 ایس پی چوک کے قریب پیش آیا جہاں عدالت میں ایک مقدمے میں پیشی کے لیے آتے ہوئے تین بھائیوں پر پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ارشاد، تنویر اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ رنجش کا نتیجہ ہے، مقتولین اور ملزمان میں قتل کے ایک معاملے پر تنازع چل رہا ہے، شہر کی ناکا بندی کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -