The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ڈی جی خان: صوبہ پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے ایک ہی خانداد کے چار افراد کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہے، جبکہ حادثے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی جسے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں