The news is by your side.

Advertisement

گول گپوں کی دلدادہ دلہن کیلئے گول گپوں کا تاج اور زیور! دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان اور ہندوستان کے لذیذ اور چٹ پٹے کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن کھٹے میٹھے گول گپوں کی بات ہی نرالی ہے جو دونوں ممالک کے شہریوں کو بے حد پسند ہیں البتہ بھارتی خاتون گول گپوں کی اتنی دلدادہ ہیں کہ انہیں اپنی شادی پر سونا چاندی کے بجائے گول گپوں کے زیور اور تاج پہنائے گئے۔

سر پر گول گپوں کا تاج سجائے، ہاتھ اور گلے میں گول گپے کے زیور پہنے دلہن ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کو ایک خاتون گول گپوں کا تاج سر پر پہنا رہی ہیں، دلہن کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شادیوں میں گول گپوں کا یہ ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کو گول گپوں کا تاج اور زیور کسی رسم کے تحت پہنائے گئے یا پھر خاتون کی گول گپوں سے محبت کی خاطر نئی رسم شروع کی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں شادی بیاہ کے دوران اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی زباں زد عام ہوجاتے ہیں اور ہم ان واقعات کو اپنے قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں، یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطرناک ہتھیاروں سے کرتب دکھاتی دلہن کی ویڈیو وائرل

اس سے قبل ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ جس میں دلہن کو عین شادی کے موقع پر اپنے مہمانوں کی تفریح کےلیے خطرناک ہتھیاروں سے کرتب دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں