منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ڈمی علی زریون کی ہر لمحہ پرجوش میں آمد، قہقہے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل ٹرانسمیشن کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں مزاحیہ اور ہلکے پھلکے جملوں نے محفل کو گرما دیا، مہمانوں کی گفتگو سنجیدگی سے شروع ہوکر قہقہوں اور ڈمی علی زریون کے دلچسپ جملوں تک جا پہنچی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی معروف شاعر عمیر نجمی تھے جنہوں نے اپنے شہرہ آفاق اشعار سنا کر حاضرین و   ناظرین کے دل جیت لیے۔ پروگرام کے آغاز میں ڈمی علی زریون  نے مزاحیہ انداز میں ایک شعر سنایا کہ

میں نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا
ساڑھے گیارہ ہوگئے ٹرمپ ابھی تک کیوں نہیں آیا؟

جس سے محفل کشت زعفران ہوگئی۔

 

اسی طرح کے دیگر جملوں اور اشعار  نے نہ صرف شرکاء کو محظوظ کیا بلکہ محفل میں ہنسی کا طوفان بھی برپا کر دیا۔

اس موقع پر شاعر عمیر نجمی نے بھی اپنا رومانوی اور قدرے سنجیدہ شعر سنایا کہ ’

نقاب اُڑا تو مجھے سرخ لب دکھائی دیے
وہ دو دیے جو ہوا کے سبب دکھائی دیے‘

جس پر موجود شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے درمیان ہلکی پھلکی مزاحیہ نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی، تاہم مجموعی طور پر محفل خوشگوار رہی اور حاضرین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

نئی دہلی فسادات پر علی زریون کی زبردست نظم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں