منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز ملتوی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ سے متعلق فلمسازوں نے اہم وضاحت جاری کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد اب شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے جس کے ہدایت کار راج کمار ہرانی ہیں۔

’ڈنکی‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کی متعدد بار افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جنہیں فلمسازوں نے مسترد کیا۔ ایک بار پھر ایسی ہی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں کہ فلم اپنی مقررہ تاریخ پر سنیما گھروں میں پیش نہیں کی جائے گی۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کی نئی فلم کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ فلمسازوں نے ایک بار پھر تصدیق کی ہے کہ اسے رواں سال دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ہی ریلیز کیا جائے گا۔

سُپر اسٹار اپنی حالیہ دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد پوری دنیا سے محبت سمیٹ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ’ڈنکی‘ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

آئندہ ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں