تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو جیل

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنگلادیسی اور پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کے الزام میں 3، 3 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت نے ملازمت کی غرض سے دبئی جانے والے پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو تین، تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 34 سالہ بنگلادیسی اور 22 سالہ پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک مجرم نے مقتول کو پکڑا اور دوسرے شخص متاثرہ پاکستانی پر مکّوں کی برسات کردی۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مکینک اور کنسٹرکشن کا کام کرنے والے پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص پر تشدد اور قتل کرنے کے الزامات کی تردید کی۔ عدالت نے مجرم کو تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگالی شہری نے بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص اور پاکستانی شہری میں جھگڑا چل رہا تھا اور میں ان دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کروا رہا تھا۔ متاثرہ شخص کی موت ایک حادثہ تھی۔

خیال رہے کہ یہ پر تشدد واقعہ رواں برس اپریل کی 3 تاریخ کو دبئی کے علاقے بُر دبئی میں پیش آیا تھا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو پاکستانی شہری کو تشدد کے ذریعے قتل کرنے کے جرم میں 3، 3 برس قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -