تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ایس ایل بقیہ میچز، جنوبی افریقا کے سب سے بہترین بیٹسمین شامل

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے،جس میں جنوبی افریقا کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلا دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

ان 21 کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

When Faf Du Plessis Met Liverpool Manager Jurgen Klopp | Wisden

ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقاکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -