ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار کے مشورے کو سنجیدہ لے لیا، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے ساتھی فنکار کے مشورے کو سنجیدہ لے لیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر جاری کی جس میں اداکارہ ورک آؤٹ کرتے نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی اسٹوری میں دو تصاویر کا کلاج دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک میں درِفشاں مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ سنجیدہ کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درِ فشاں سلیم کے ساتھی اداکار علی گُل ملاح نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

اس سے قبل درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘۔ ’پردیس۔‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں