ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ: کراچی وعدوں‌ اور بیانات سے زیادہ کا مستحق ہے، درفشاں‌ سلیم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے گل پلازہ آتشزدگی پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا کہ کراچی میں جب بار بار ناکامیوں کی وجہ سے جانیں ضائع ہوجاتی ہیں جن کو روکا جاسکتا تھا تو خاموش نہیں رہا جاسکتا، سوال پوچھنا اب کافی نہیں رہا، احتساب کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔

درفشاں سلیم نے مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جب کسی نظام کی نگرانی میں سانحات رونما ہوتے ہیں تو ان کا جواب حکومت اور ذمہ داروں کو دینا چاہیے، کراچی بیانات اور وعدوں سے زیادہ کا مستحق ہے۔

واضح رہے کہ ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ گل پلازہ میں55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا جب کہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے، ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں