تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

درفشاں سلیم نے ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے متعلق دلچسپ کہانی بتادی

معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے متعلق دلچسپ کہانی بیان کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مہک والد کے سمجھانے پر شمشیر سے نکاح کرنے پر راضی ہوجاتی ہیں۔

کیسی تیری خود غرضی کی 14ویں قسط کے پرومو میں ’شمشیر مہک سے نکاح کرکے انہیں گھر لے کر پہنچ جاتے ہیں جس پر ان کے والد شمشیر کو مہک کو چھوڑنے کے لیے کہتے ہیں۔‘

ڈرامے میں درفشاں سلیم کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان کے کردار مہک کی تعریف کی جارہی ہے۔

تاہم اب اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کے سیٹ کی ایک دلچسپ کہانی بیان کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’کیسی تیری خود غرضی‘ آپ لوگوں کی محبت کی وجہ سے مقبول ہوا ہے جس کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔‘

درفشاں نے بتایا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہم نے شدید سردی میں ڈرامے کی شوٹنگ کی اور ڈھابوں سے دال بھی کھائی۔

اداکارہ کی پوسٹ کو ساتھی اداکار دانش تیمور اور ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ ہر بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -