جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم نے اپنے خواب کی تعبیر کیسے پائی؟ جانئے اداکارہ کی زبانی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ اداکاری کرنا میرے بچپن کا خواب تھا۔

تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈمارننگ پاکستان کے اسپیشل سیگمنٹ’ شان سحور’ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے سوالات کے نہایت خوبصورت جواب دئیے۔

میزبان کے سوال پر کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے قدم رکھا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ اداکاری کرنا میرا خواب تھا، میرے سہیلیاں بھی مجھے کہتی تھی کہ تم ایک دن ضرور ڈراموں میں اپنے فن کا جوہر دکھاؤگی۔

- Advertisement -

قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد والدین سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بھی صاف انکار کردیا اور کہا کہ سی ایس ایس کی تیاری کرو۔

یہ بھی پڑھیں: درفشاں سلیم کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

درفشاں سلیم نے ایک واقعہ بتایا کہ جب بھائی کو کہا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ ‘تم پاگل ہوگئی ہو’، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ بھائی سے ضد کی تو انہوں نے کہا کہ چلو مجھے ‘ کام والی’ کی اداکاری کرکے دکھاؤ، اگر اس میں کامیاب ہوگئی تو سمجھو تم پاس ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ڈیمو دیا تو بھائی نے اسے مسترد کردیا اور میری اس ادکاری کا ویڈیو کلپ بھی بناڈالا جو آج تک ان کے پاس محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ جلد نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں شاندار اداکاری کرکے درفشاں سلیم نے مداحوں کے دل میں گھر کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں