تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

درفشاں کی تصویر دیکھ کر مداح فکرمند کیوں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ماتھے پر نشان موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’صبح اٹھنے کے بعد ماتھے پر یہ قدرتی ’ٹیکا‘ آگیا۔ درفشاں نے دوسری تصویر میں ’بلیک کافی‘ بھی شیئر کی۔

درفشاں سلیم کی تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کو بھارت میں دیکھنے والے ان کے مداح بھی تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں اور ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

واضح رہے کہ درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

گزشتہ دنوں اداکارہ نے ماموں کی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘ میں بھی مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جس کی کاسٹ میں بشریٰ انصاری، شائستہ لودھی، سرمد کھوسٹ، گوہر رشید، عفان وحید ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -