شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی ایک کروڑ کی پینٹنگ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے پینٹنگ بنائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈائریکٹر دانش نواز کینوس پر لگی نیلے رنگ کی پینٹنگ دکھا رہے ہیں جس میں صرف ایک ٹیڑھی لکیر کھنچی ہوئی ہے۔
دانش نواز نے درفشاں سلیم سے پینٹنگ کے حوالے سے مذاق کیا جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔
ڈائریکٹر قیمت جان کر حیران ہوئے تو اداکارہ نے کہا کہ ’آرٹ ایسے ہی بکتا ہے۔‘
اداکارہ کی اس پینٹنگ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


