تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

درفشاں سلیم نے ملکی معیشت پر گانا شیئر کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ملکی معیشت پر گانا شیئر کردیا۔

اداکارہ درفشاں سلیم سے مداح نے ملکی معیشت اور حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا شیئر کردیا۔

درفشاں سلیم نے سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں‘ شیئر کیا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

ان دنوں اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ مہک کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ڈرامے کی کہانی بزنس ٹائیکون نعمان اعجاز کے بیٹے دانش تیمور (شمشیر) اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی مہک کے گرد گھومتی ہے، شمشیر مہک سے پیار کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اسے پسند نہیں کرتی لیکن شمشیر مہک سے بات کرنے کے لیے اس کے والد کو بھی گرفتار کروادیتا ہے۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -