کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ جھلسنے سے بچ گئیں

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران نذر آتش ہونے سے بچ گئی، واقعے کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے۔
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ کنسرٹ کے دوران بلند ہوتے آگ کے شعلے کی لپیٹ میں آتے آتے بال بال بچی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کے بلکل چہرے کے قریب آگ کا بلند شعلہ اٹھا جو آئمہ بیگ کا چہرہ جھلسا سکتا تھا لیکن گلوکارہ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً پیچھے ہٹنا مناسب سمجھا۔
Aima Baig saved herself from a massive mishap amid concert, The singer almost caught fire on stage while she was performing. #concert #pakistan #aimabaig #singer pic.twitter.com/xJyCovmxoB
— CCZDigital (@cczdigital) January 4, 2022
آگ کا شعلہ بلند ہونے کے باعث آئمہ بیگ شدید خوفزدہ ہوئی اور گھبرا کر گانا روک دیا۔
’بدتمیزی کرو گے تو میں چلی جاؤں گی‘ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ کچھ روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مداحوں کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کررہی تھیں۔