تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیلاب متاثرین کی منتقلی کے دوران کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی

سیلاب متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی کے دوران کشتی دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب الٹ گئی جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقلی کے دوران دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب ایک کشتی الٹ گئی جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔

کشتی ڈوبتے ہی غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو بچا لیا، ایک خاتون کی لاش دریا سے نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل بھی دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب نشیبی علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی کشتی حادثے کا شکار

اس کشتی میں 17 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں ایک بچے اور تین خواتین سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -