تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دوران پرواز مسافر نے فضائی عملے پر حملہ کردیا

پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے فضائی عملے پر حملہ کردیا جس کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو سول ایوسی ایشن ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 میں ایک مسافر نے دوران پرواز ہنگامہ آرائی شروع کردی اور جہاز کی کھڑی اور نشستوں پر لاتیں ماریں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر فضائی عملے سے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے عملے پر بھی حملہ کردیا۔

دبئی پہنچنے پر فضائی عملے کی شکایت پر ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کی دماغی حالت درست نہیں تھی۔ دوران پرواز مسافر نے لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا، مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا بعد میں فرش پر لیٹ گیا، فضائی عملے کے سمجھانے کی کوشش پر اس نے عملے پر بھی حملہ کردیا جس کے بعد ایوی ایشن قانون کے مطابق مسافر کے سیٹ پر ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا اور دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

قومی ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا اور مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا جب کہ پی آئی اے نے اس کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -